• news

سانحہ کوئٹہ: پاکستان بار کونسل کا پرسوں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کا اعلان

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے پاکستان بار کونسل نے 22اگست بروز پیر کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے گیارہ بجے سے ایک بجے تک احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال پاکستان بار کونسل کی جانب سے پاس کردہ قرار داد کے تحت کی جا رہی ہے احتجاج میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے شہداء اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کی مالی امداد کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن