• news

برطانوی پولیس کٹے ہوئے 3انسانی پائوں ملنے پر الرٹ‘ تحقیقات شروع

مانچسٹرز (عارف چودھری) برطانوی پولیس تین کٹے ہوئے انسانی پائوں ملنے پر الرٹ ہو گئی ہے۔ یہ کٹے ہوئے انسانی پائوں پراسرار حالات میں ملے ہیں، یہ پائوں ٹرسٹ سباٹائون آف ہاتھ اور اسکے نواح سے ملے ہیں یہ علاقہ سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں ہے۔ پہلا پائوں فروری میں جبکہ دو پائوں جولائی اور اگست میں ملے تھے۔ انویسٹی گیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ پائوں ایجوکیشنل یا میڈیکل اسسٹنٹ کی ایگزبٹ ہو سکتا ہے۔ یہ کسی کرائم کا حصہ نہیں ہے‘ دیگر دو پائوں کے جاری کردہ ٹیسٹ کے نتیجے کا بھی ایسے امکان ہے۔ انسپکٹر پال کیٹس نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ یہ کٹے ہوئے پائوں کسی جرم کا حصہ نہیں۔ یہ پرانی پرائیویٹ کلیکشن ہو سکتی ہے۔ کامل یقین ہے کہ یہ پائوں ٹیچنگ ایڈ کے طور پر استعمال کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن