امریکی ماہرین کا زمین سے 39نور ی سال کے فاصلہ پر واقع سیارے پر بڑی مقدار میں آکسیجن دریافت کرنیکا دعویٰ
نیو یارک (اے پی پی) امریکی ماہرین نے زمین سے 39نوری سال کے فاصلہ پر واقع سیارے پر بڑی مقدار میں آکسیجن دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کہا ہے کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث اس سیارے پر زندگی کا امکان نہیں۔ امریکہ کے ہاورڈ پالسن سکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ماہرین اوبن ورڈز ورتھ اور لارا اشیفر کے مطابق جی جے 1132بی نامی سیارہ اپنے سورج سے 14لاکھ میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔