• news

6 ماہ میں نیسلے کی سیلز میں 3.1 بلین کا اضافہ ہوا

لاہور (کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان کی کل آمدنی میں 30 جون 2016ء کو ختم ہونے والی ششماہی مدت میں مجموعی طور پر 3.47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کمپنی کی مجموعی سیلز میں تقریباً 3.1 بلین روپے اضافہ ہوا۔نیسلے پاکستان کی آمدنی56.3 بلین روپے رہی جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ مسلسل کم افراطِ زر اور مسابقتی قیمتوں کے ماحول میںکمپنی کی توقعات کے عین مطابق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن