مصباح الحق کے سسر کو برین ہیمبرج ٹیسٹ کپتان ناروے سے لاہور روانہ
لاہور+مانچسٹر (نمائندہ سپورٹس +نمائندہ خصوصی) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر کو برین ہیمبرج ہوگیا ۔ ان کو لاہور کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ‘ حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انگلینڈ سے سیریز ختم ہونے کے بعد مصباح الحق فیملی کیساتھ ناروے چلے گئے تھے‘ سسر کو برین ہیمبرج کی خبر ملنے پروہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔