• news

ترکی : داعش بچے کا خودکش دھماکہ‘ مرنیوالوں کی تعداد 51 ہو گئی 94زخمی

انقرہ (اے ایف پی+ رائٹرز+ نیٹ نیوز) ترکی کے جنوبی شہر غازی عنتب میں شادی کی تقریب میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے، 94 افراد زخمی ہیں۔ ترکی کی حکمراں جماعت اے کے پی کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا بہت سے لوگ مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ کرد خاندان پر اس وقت کیا گیا جب وہ شادی کی تقریب میں رقص کر رہے تھے۔ غازی عنتب کے گورنر نے کہا ہے کہ ہم ان غداروں کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے یہ حملہ کیا۔ حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ حملے میں داعش کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں اس حملے کو وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔ نائب وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی جیسی تقریبات میں دشمن کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کرنا لوگوں کو خوف و ہراس میں ڈالنے کے مترادف ہے، ہم دشمن کی اس سازش کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس حملے کے بعد ترکی میں غم و غصہ اور صدمے کی لہر پائی جاتی ہے۔ ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ خودکش دھماکے میں داعش ملوث ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کی عمر بارہ سے چودہ سال تھی۔ ہمارے ملک اور ہماری قوم کا حملہ کرنے والوںکیلئے ایک ہی پیغام ہے کہ تم کبھی کامیاب نہیں ہو گے۔ اردگان نے کہا کہ ہم ان حملوں کو بڑھنے نہیں دینگے، اس کے مقابلے میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ 6 ماہ کے دوران جنگ زدہ شام میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گا تاکہ اس ملک کو نسلی بنیادوں پر ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچایا جاسکے۔ استنبول میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کا عبوری بندوبست میں تو کردار ہو سکتا ہے لیکن مستقبل میں ان کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ ہم ایک علاقائی کھلاڑی ہونے کے ناطے آئندہ 6ماہ کے دوران شامی تنازع کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کریں گے۔ ترک وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران، خلیجی عرب ریاستیں، روس اور امریکہ مل جل کر شام میں جاری تنازعے کا کوئی حل تلاش کرسکتے ہیں۔ ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ 15 جولائی کے بعد یورپ کا ہمارے بارے میں موقف مایوس کن رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ ترکی کی قومی اسمبلی یکم اکتوبر تک بند رہے گی۔ عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے فیچ نے ترکی کے اقتصادی پوائنٹس کو ٹرپل بی قرار دیتے ہوئے سرمایہ کاری کےلئے موزوں ملک قرار دیا ہے۔ فیچ کا کہنا تھا 15 جولائی کے واقعات کے باوجود ترکی کی مالی استعداد مستحکم رہی ہے۔ اردگان نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن گروپ، کردستان ورکرز پارٹی اور داعش میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس حملے کی سازش بھی غالباً داعش نے تیار کی۔ دریں اثناءترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، پاکستان دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ شادی کی تقریب میں دہشت گرد حملہ سفاکیت ہے۔ امید کرتے ہیں ترک عوام اپنے غیرمتزلزل عزم و ہمت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف برادر اسلامی ملک ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ امریکہ اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ نائب صدر جوربائیڈن دورہ¿ ترکی میں اس حوالے سے بات کرینگے۔ ترکی کے صحافی کین دندار نے کہا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ ان پر بغاوت کا مقدمہ نہ چلایا جائے، وہ بیرون ملک بھی قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے صوبہ غازی عنتب میں خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حملہ میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا اور جاں بحق افراد کے لواحقےن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزےت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت ےابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیںاور ہماری تمام تر ہمدردےاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقےن کے ساتھ ہےں۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے مل کر کوشش کرنا ہو گی۔
شہباز شریف/ ترکی

ای پیپر-دی نیشن