• news

ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کیا ہے، اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا جس میںکمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز، تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور دیگر افسران شرکت کریںگے۔ اٹارنی جنرل، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس مےں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مےں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کا جائزہ لےا جائے گا۔
ناصر جنجوعہ

ای پیپر-دی نیشن