لطیف کھوسہ کے معاون وکیل ناصر ترابی قتل للیانی: ایان علی، ڈاکٹر عاصم مقدمات میں
مصطفی آباد/ للیانی (نامہ نگار) ماڈل ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کے مقدمات میں معاون وکیل ناصر علی ترابی ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب و سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالطیف کھوسہ کے کھوسہ لاءچیمبر کے منشی ذوالفقار احمد انصاری کی طرف سے تھانہ مصطفی آباد میں دی گئی درخواست کے مطابق ناصرعلی ترابی ایڈووکیٹ کھوسہ لاءچیمبر میں بطور جونیئر وکیل ہائی پروفائل کیسوں، سپر ماڈل ایان علی اور ڈاکٹر عاصم علی کے مقدمات میں عبدالطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی معاونت کرتا تھا۔ ناصر ترابی ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد سینے اور پیٹ پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتارنے کے بعد نعش کو للیانی ٹول پلازہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے ذوالفقار علی انصاری کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
وکیل/ قتل