لاہور اور اسلام آباد میں بھی رینجرز آپریشن کیا جائے : عمران‘ پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت امن و امان بہتر ہے : لیگی رہنما
اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور اور اسلام آباد میں بھی کراچی طرز پر رینجرز آپریشن کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن مرزا تنویر کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا تنویر دو کارکنوں کے مقدمہ قتل میں مدعی تھا قاتل آج بھی آزاد گھوم رہا ہے۔ عمران نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب پولیس مسلم لیگ (ن) کا عسکری ونگ بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ لاہور میں رینجرز کے ذریعے ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ٹارگٹ کلنگ کا دائرہ اسلام آباد تک پھیل گیا ہے۔ اسلام آباد میں نوجوان وکیل فہد ملک کو جرائم پیشہ مافیا نے بے دردی سے قتل کیا۔ فہد ملک کو پولیس سٹیشن کے سامنے قتل کیا گیا اور وہ ٹارگٹ کلر کا نشانہ بنے۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے تک رینجرز کو ایکشن لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے اسلام آباد میں بھی رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے۔ شریف برادران کو شکست کا خوف ہو تو وہ گلو بٹوں کو لے آتے ہیں۔ پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ شریف برادران نے پولیس کا پیشہ وارانہ تشخص تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پی کے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ تعلیمی نظام میں بہتری ہمارے مستقبل کے لئے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ وزیراعلی خیبرپی کے پرویز خٹک کو بنی گالہ طلب کر لیا۔ عمران وزیراعلی سے ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی شکایات پر بات کریں گے۔ عمران، وزیراعلی اور ناراض پی ٹی آئی ارکان کو آمنے سامنے بٹھائیں گے۔
عمران خان
لاہور (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے کہ پنجاب میں 6 ماہ کے دوران ایک بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہیں ہوا۔ پنجاب پولیس غیرجانبدارانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران خان اپنے صوبے پر توجہ دیں۔ بنوں جیل کا واقعہ پرانا نہیں، پنجاب سے چوری شدہ گاڑیاں خیبر پی کے میں فروخت ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری نے کہا ہے کہ حقائق سے ہٹ کر بولنا خان صاحب کی پرانی عادت ہے ناشتے کے بعد ان کا پہلا کام جھوٹ بولنا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے صوبے کے لئے پولیس کا سربراہ پنجاب حکومت سے ادھار لیا۔ عمران کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں مقابلہ نہ کرنے والے ایسے ہی جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا جانتی ہے پنجاب کی گورننس بہت بہتر ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں حالات بہتر ہیں اور جب رینجرز کی ضرورت پڑے گی تو پنجاب حکومت فیصلہ کرے گی۔آئی اےن پی کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تیز ترین رفتار سے کام جاری ہے ،ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی تقدیر بدلنے والے اس منصوبے کاآگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا ،عمران خان کی ڈیلی ویجز طرز کی سیاست انہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی کہیں کا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دھرنا کھیلنے والوں کو چیلنج ہے آئیں اورملک و قوم کی ترقی کے منصوبوں میں اپنے اور ہمارے کاموں کا موازنہ کر لیں۔ وفاقی وزےرپٹرولےم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزےشن کا مقصد کرپشن نہےں حکومت کا خاتمہ ہے‘ اپوزےشن کے ٹی اوآرز صرف وزےراعظم کے خلاف ہےں، طاہر القادری اور عمران خان کے دھرنوں مےں عوام نہےں جائےں گے دونوں کو ماےوسی کے سوا کچھ نہےں ملے گا اور 2018کے انتخابات مےں بھی (ن) لےگ کا مےاب ہو کر دوبارہ اقتدار مےں آئے گی ۔
رانا ثنا/ طلال