پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے آئرش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا دل جیت لیا
لاہور(حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) کرکٹ آئر لینڈ بورڈ کے سربراہ روز میکلم بھی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی کے معترف، مصباح اینڈ کمپنی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کھیل سے آئرش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا بھی دل بھی جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ آئر لینڈ کے سربراہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریارخان کے نام ایک خط میں برطانیہ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عمدہ کھیل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئر لینڈ کرکٹ کے سربراہ نے لکھا ہے کہ پاکستان ٹیم کے زبردست کھیل سے دنیا بھر کے شائقین محظوظ ہوئے۔ انہوں نے لکھا کہ شہریاریارخان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کھیل اور پانچ روزہ کرکٹ میں بہتر درجہ بندی پر مبارکباد بھی دی۔روز میکلم نے اپنے خط میں دو ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد اوول میں پاکستان ٹیم ورک اور اتحاد کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔ آئرش بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے شاندار کم بیک اور عمدہ کھیل کی بدولت سیریز کی دلچسپی میں اضافہ ہوا چاروں ٹیسٹ میچوں کے نتیجہ خیز ہونے اور ہر می میں شائقین کی بڑی تعداد میں سٹیڈیم موجودگی نے ثابت کیا ہے کہ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت قائم ہے۔انگلینڈ کے خلاف اسکے سرزمین پر ٹیسٹ سیریز برابر کرنا بڑی کامیابی ہے۔روز میکلم 2010 سے آئر لینڈ کرکٹ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے اپنے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور پائیدار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔