• news

تھامس روہلر 80 برس بعد اولمپکس گیمز جیولن تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے جرمن ایتھلیٹ بن گئے

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) جرمنی کے تھامس روہلر نے ریو اولمپکس گیمز میں ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، وہ اولمپکس گیمز کی تاریخ میں 80 برس بعد جیولن تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے والے جرمن ایتھلیٹ بن گئے۔ اس سے قبل 1936ء برلن گیمز میں جرمنی کے جرہارڈ سٹاک نے جیولن تھرو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ تھامس روہلر نے ریو اولمپکس گیمز مینز جیولن تھرو ایونٹ میں 90.30 میٹرز تھرو پھینک کر ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن