شمالی کوریا کا اپنے منحرف سفارت کار کی جنوبی کوریا سے واپسی کا مطالبہ
پیانگ یانگ(صباح نیوز) شمالی کوریا نے منحرف ہو کر جنوبی کوریا جانے والے ایک اعلی سفارت کار کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے اسے واپس آنے کا حکم دیا ہے۔شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی نے برطانیہ میں شمالی کویا کے نائب سفیر تھائی ینگ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک بڑی رقم خرد برد کی، ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور جنوبی کوریا کے لیے جاسوسی میں ملوث رہے۔تھائی ینگ کے منحرف ہو کر جنوبی کوریا چلے جانے کے بعد شمالی کوریا نے برطانیہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے برطانیہ کو ینگ کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں اور ان کو ملک بدر کرنے کا کہا تھا۔