جاپان میں سمندری طوفان کا خطرہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں سمندری طوفان کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا ہے کہ دو سمندری طوفان جاپانی ساحلوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔