روٹ نمبر106 پر ایل ٹی سی اپنی گاڑیاں چلائے
مکرمی! روٹ نمبر پرانا نمبر27 اور نیا 106 کو بند کرکے LTC کی گاڑی چلائی جائے تاکہ لوگوں کی پریشانی ختم ہو جائے اور سڑکوں پر جو حادثے ہوتے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں روٹ نمبر106 کے ویگن والے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرتے اور اوورلوڈنگ کرتے ہیں جس سے شہریوں کو بے انتہا پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ ان کا روٹ ختم کرکے اس روٹ پر ایل ٹی سی اپنی گاڑیاں چلائے۔ (ناظم شوکت چیئرمین مسائل کمیٹی مزنگ لاہور)