انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو پورے اوورز کھیلنا ہونگے : وسیم اکرم
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میںپاکستانی ٹیم کو پورے پچاس اوورز کھیلنا ہوں گے،ا نگلینڈ کیخلاف دو میچز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا ٹیسٹ سیریز میں کم بیک زبردست تھا۔ انہوں نے کہاکہ آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم پاکستانی بالرز سے گھبراگئی تھی۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ون ڈے میں پورے پچاس اوورز کھیلنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی نظر میں اچھا بیٹسمین وہی ہے جو تینوں طرزکی کرکٹ میں خود کو ایڈجسٹ کرلے۔