• news

ریو اولمپکس میں حصہ لینے والی بھارتی اتھلیٹ سودھا سنگھ زیکا وائرس میں مبتلا، ہسپتال داخل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ریو اولمپکس میں حصہ لینے والی بھارتی اتھلیٹ سودھا سنگھ زیکا وائرس میں مبتلا ہو گئی جسے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سخت طبی حفاظتی انتظامات میں داخل کر لیا گیا۔ سودھا سنگھ حال ہی میں برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو سے واپس لوٹی تو اسے مسلسل تیز بخار اور جوڑوں کا درد تھا۔ بھارتی وزارت کھیل اور وزارت صحت کے حکام کے مطابق سودھا سنگھ کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کے خون کے نمونے پونا میں قائم نیشنل وائرلوجی لیب کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

سودھا سنگھ

ای پیپر-دی نیشن