• news

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چوتھے ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی سینئر ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں آج بروز منگل سے شروع ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 40 کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا گیا ہے جن میں سے کھلاڑیوں کی اکثریت نے گذشتہ رات کیمپ کمانڈنٹ خواجہ جنید کو رپورٹ کر دی۔ ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 20 سے 30 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائیگا۔ پی اےچ اےف کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز میںامجد علی، عمران بٹ، مظہر عباس، یاسر، ولید اختر، حافظ عمیر علی، علی حیدر۔ فل بیکس میں اسد عزیز، ایم علیم بلال، محمد عرفان، نواز اشفاق، سلطان عامر، سید کاشف، شاہ فیصل شاہ، عابد بھٹی، ہاف بیکس میں قاضی اسفند، راشد محمود، تصور عباس، فیصل قادر، فرید احمد، توثیق ارشد، رضوان جونیئر، کاشف جاوید، تیمور ملک، تنظیم الحسن، فارورڈز میں محمد عرفان جونیئر، فیاض یعقوب، کریم خان، محمد عمر بھٹہ، علی شان، اعجاز احمد، رضوان علی، ایم رضوان، ارسلان قادر، سلمان حسن، رانا محمد عمیر، اویس الرحمان، محمد زبیر، ساران بن قمر اور عبدالحسیم خان شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن