نئی دہلی: بھارتی حکام نے عمر عبداللہ کی بیوی سے سرکاری بنگلہ خالی کرا لیا، سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے نام کی تختی اتار پھینکی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نئی دہلی میں حکام نے مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے بیوی بچوں سے سرکاری بنگلہ خالی کرا لیا اور بنگلے پر لگی عمر عبداللہ کے نام کی تختی اتار پھینکی۔ واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی بیوی پائل عبداللہ اپنے شوہر کی وزارت اعلیٰ کی مدت ختم ہو جانے کے ڈیڑھ سال بعد بھی اکبر روڈ دہلی کے سرکاری بنگلے میں بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ریاستی حکومت نے بنگلہ خالی کرانے کے لئے مودی سرکار سے رابطہ کیا دہلی ہائیکورٹ نے 19 اگست کو پائل عبداللہ کو ہدایت کی کہ وہ شرافت سے سرکاری بنگلہ خالی کر دیں ورنہ قانون حرکت میں آئیگا۔ گذشتہ روز عدالت کے حکم پر انتظامیہ کی ٹیم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ بنگلے کا قبضہ حاصل کر لیا۔