پیپلز پارٹی نے بجلی بلوں میں 25 برس کیلئے 70 پیسے یونٹ اضافی سرچارج کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے پنجاب اور سندھ کے صارفین پر آئندہ 25سال کیلئے 70پیسے فی یونٹ اضافی چارج کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ سید نوید قمر، غلام مصطفی شاہ، عمران ظفر لغاری، میر اعجاز حسین جاکھرانی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور شازیہ مری کی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ صارفین پہلے ہی حکومت کی جانب سے عائد کردہ مختلف سرچارج پر بھاری رقوم ادا کر رہے ہیں۔ 25سال کیلئے 70پیسے فی یونٹ اضافی چارج سے اضافی بوجھ پڑے گا، وفاقی حکومت صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکس لگا رہی ہے۔