• news

ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم اور انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی اور پاسبان کے رہنما عثمان معظم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی ملتوی کی۔خصوصی بنچ نے وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے سماعت ملتوی کی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن