• news

مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکرونگا: جاوید ہاشمی

ملتان (آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنی ذاتی سیاست سے زیادہ قومی وملکی حالات کو مقدم تصور کرتا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا۔ موجودہ حالات میں جمہوریت اور جمہوری نظام کیخلاف بات کرنے والے دراصل ان قوتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔ وہ گزشتہ روز ملتان کے لیگی رہنما امیراللہ شیخ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جاوید ہاشمی کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کا پایہ تکمیل تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔ اگلا الیکشن این اے 149سے ہی لڑوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن