• news

سعودی عرب کو یمن کیلئے ہتھیاروں کی فروخت روکی جائے: عالمی تنظیم کا مطالبہ

صنعائ، نیو یارک (آن لائن+ اے پی پی+ نمائندہ خصوصی) یمن کی عوامی مزاحمتی ملیشیا اور سرکاری فوج نے مشترکہ آپریشن میں وسطی شہر تفر کے گرد مغربی محاذ سے باغیوں کا محاصرہ توڑ دیا، جبل ہان کا کنٹرول سنبھال لیا، حوثیوں سمیت 11 مارے گئے، متعدد ٹینک تباہ کر دیئے، اعلیٰ سیاسی کونسل نے دفاعی اور سکیورٹی کمیٹی کا اعلان کر دیا، تفر صوبے میں قطری تاجر کی طرف سے 40 ٹن خوراک 1000 خاندانوں میں تقسیم کی گئی، ادھر ہتھیاروں کے کنٹرول کے نگران ادارے کی ڈائریکٹر اینا میڈونلڈ نے اے ٹی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوںبرطانیہ، امریکہ اور فرانس کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی مذمت کرتے کہا اسے روکا جائے، یہ ہتھیار سعودی عرب یمن میں شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن