• news

بن لادن کمپنی کے متاثرہ ملازمین کو آئندہ ماہ تنخواہیں دیدی جائیںگی: سعودی وزیر محنت

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی وزیر محنت مفرج الحقبانی نے کہا کہ سعودی تعمیراتی کمپنی بن لادن کے ملازمین کو انکے واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی آئندہ ماہ کردی جائے گی، واضح رہے بن لادن کمپنی کو گزشتہ کئی ماہ پر حرم میںکرین سے کئی افراد کی شہادت کے بعد خادم الحرمین الشریفین کے حکم پر کام سے روک دیا گیا تھا اور تمام پراجیکٹ جو بن لادن کمپنی کر رہی تھی یہ فوری پابندی عائد کردی تھی، اسوقت سے بن لادن کمپنی نے ملازمین جن کی تعداد کئی ہزار ہے تنخواہیں اد ا نہیں کی تھیں، سعودی وزارت محنت ملازمین کے حقوق کیلئے اس پر مستقل کام کررہی تھی اسلئے سعودی وزیر محنت نے کارکنوں کو یہ خوشخبری دی ہے کہ انکے واجبات آئندہ ماہ ادا کردیئے جائینگے ۔ دریں اثنا گزشتہ کئی ماہ سے دوسرے بڑے ادارے سعودی اوجر جہان کے ہزاروں مزدور بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ پاکستانی لیبرز کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق گزشتہ کئی ماہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کوششیں کررہے ہیں گزشتہ دنوں پاکستانی وفاقی وزیر برائے محنت پیر صدر الددین راشدی کی جدہ آمد پر سعودی عرب میں مکہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل لیبر عبداللہ العیلان نے پاکستان وزیر محنت اور سفیر پاکستان کو بتایا کہ سعودی وزارت محنت ملازمین کے حقوق کیلئے کوشش کررہی ہے اور بہت جلد پاکستانی لیبر کے معاملات ٹھیک ہوجائینگے ، انہوں نے پیش کش کی کہ جو پاکستانی وطن جانا چاہتے ہیں انکے اخراجات وزارت محنت دیگی جو سعودی اوجر کی جانب سے واجبات ملنے پر منہا کرلئے جائینگے ۔ واضح رہے عبداللہ العلیان نے سعودی عرب میں قانون کے مطابق پاکستانی کارکنوں کے معاملات جو دو سال قبل ہوئے تھے اسوقت بھی اسوقت کے قونصل جنرل آفتاب کھوکر کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کو تمام تر سہولیات پہنچائیں تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن