• news

ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت خان نے خواجہ حسان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی اور کیس کی فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو اس سفارش کے ساتھ بجھوا دی کہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔ درخواست گزار شہری وقاص اسلم نے خواجہ احمد حسان کی یونین کونسل کے چیئرمین بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن