قصور: وکیل ناصر ترابی کے قتل کا مقدمہ درج پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے
قصور (نمائندہ نوائے وقت) دو روز قبل مصطفی آباد ٹول پلازہ کے قریب قتل ہونے والے ناصر ترابی ایڈووکیٹ کا مقدمہ مصطفی آباد پولیس نے درج کر کے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی نے گزشتہ روز ماڈل ایان اور ڈاکٹر عاصم کیس میں بھی سردار لطیف کھوسہ کے معاون ناصر ترابی ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ورثاء میت وصول کر کے تدفین کے لئے آبائی گاوں روانہ ہوگئے۔