ناروے کی فوج میں پینگوئن کو بریگیڈ یئر کا عہدہ مل گیا، سلامی پیش کی گئی
اوسلو (آئی این پی) ناروے نے اپنی فوج میں پینگوئن کو بریگیڈیئر کا عہدہ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی حکومت کی جانب سے کنگز نسل سے تعلق رکھنے والے پینگوئن نلز اولیو کو بریگیڈیئر کا عہدہ دیا گیا اور انہیں سلامی پیش کی گئی۔