حافظ آباد: کچرے کے ڈھیر سے بچے کا کٹا ہوا پائوں ملنے پر شہریوں میں خوف وہراس
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) کچرے کے ڈھیر سے بچے کا کٹا ہوا پائوں ملنے پر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گذشتہ روز محلہ مغل پورہ ، جلالپور روڈ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے دس، بارہ سالہ بچے کے پائوں کا کٹا ہواخون آلود پنجہ ملا، اسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہو گئے۔ پورے علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہو گیا شہری حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی چھین بین کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔