• news

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں تاخیر پر تشویش، بھارت معلومات فراہم کرے:پاکستان

اسلام آباد (آن لائن+ نوائے و قت رپورٹ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ واقعہ کی تحقیقات سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے واقعہ میں ملوث کچھ ملزموں کو بلاجواز بری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس نے ضروری قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن