• news

راوی روڈ: بنک سے 63 لاکھ روپے چوری‘ ڈاکوئوں سے مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور+ فیروز والا(نامہ نگاران) شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ر اوی روڈ کے علاقے میں نجی بنک میں 63لاکھ روپے چوری کی واردات ہوگئی جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری کوفائرنگ کر کے زخمی کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ر اوی روڈ کے علاقے سبزی منڈی میںچوروں نے نجی بینک کی دیور پھاڑ کر اندر داخل ہو نے کے بعد لاکر کھول کر 63لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ہیں۔ تھانہ راوی روڈ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔چوری کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں بھی کاٹی گئیںاور واردات کے دوران بنک میں بجلی بھی بند رکھی گئی تھی۔ سی آئی اے پولیس نے بینکمنیجر، کیشیر اور دو سکیورٹی گارڈزکو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے۔رائے ونڈ سٹی کے علاقے میں پولیس وردیوں میںملبوس 8 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 15شہریوں سے اسلحہ کی نوک پرلاکھوں روپے مالیت کی نقدی،موبائل فون اور زیورات لوٹ لئے۔ڈاکوؤں کی خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔اسلام پو رہ میں جلال دین روڈ پر طارق اپنے بھائی خالد اور کزن بلال کے ہمراہ جارہا تھا کہ چار ڈاکوئوں نے انہیں روک کر 18ہزارروپے نقدی لوٹنے کے بعد مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔جس کی زد میں آکربلال زخمی ہو گیا ہے ۔ ڈاکوؤں نے شفیق آ با د کے علا قہ میں لیا قت کی فیملی سے 6لا کھ مالیت جبکہ کا ہنہ میںنے صہیب اور اس کی فیملی سے5 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،اقبال ٹائون میں فیررز خان سے اڑھائی لاکھ روپے،شادباغ میں رضوان سے 75ہزارروپے اور موبائل فون،سٹی رائیونڈ میں وہاب سے 37ہزارروپے اور موبائل فون،مغلپو رہ میں ذوالفقار سے 27ہزارروپے اور موبائل فون،سول لائن میں شہزاد سے 14ہزارروپے اور موبائل فون نواب ٹائون میں پروفیسر اسلم سے 30ہزار اور موٹرسائیکلیںلوٹ لی ہے ۔چوروں نے گوالمنڈی میں سے صفدر،مغلپو رہ میں نعیم،ٹائون شپ میںفرخ،نواب ٹائون میں عابدہ،لیاقت آباد میں سے وحیدکی گاڑیاں جبکہ اسلام پو رہ سے میر خان،شاہدرہ میں افتخار،اکبری منڈی میں وقاص،ریس کورس میں نبیل،گلشن راوی میں طارق،جنوبی چھائونی میں صفدر،اچھرہ میں سلیم، نشترکالونی میںسے شہباز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی کٹھیالہ میں ڈاکوئوں نے امتیاز احمد سے قربانی والے تین بکرے اور نقدی چھین لی۔ ڈاکوئوں نے عمران سے 30 ہزار روپے اور موبائل چھین لئے۔ رانا ٹائون کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے خاتون (ف) سے موبائل چھین لیا۔ مرزا ورکاں کے قریب ڈاکوئوں نے ٹرک ڈرائیور سے نقدی‘ موبائل چھین لیا جبکہ ڈاکوئوں نے …… چھین لی اور مالک سے موبائل رقم بھی لے گئے۔ ڈاکوئوں نے وحید خان سے موٹرسائیکل‘ نقدی جبکہ عرفان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن