• news

راولپنڈی: اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کے 5 ملزموں کو 2‘ 2 مرتبہ عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا

راولپنڈی (آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج آصف مجید اعوان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 2,2 مرتبہ عمر قید اور تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے۔ طلعت محمود، سہیل الطاف،علی راجا، عدنان اور ہارون پر مشتمل ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014ء میں18سالہ محمد ندیم افضال کو صدر واہ کینٹ سے اغوا کرکے ورثا کو 4کروڑ روپے تاوان کی پرچی بھجوائی تھی تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرا لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن