• news

سرکلر ڈیٹ کا 684 ارب تک پہنچنا تشویش ناک ہے: تاجر رہنما

لاہور (کامرس رپورٹر) سابقہ صدور ایل سی سی آئی فاروق افتخار، شاہد حسن شیخ، شیخ آصف اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر فائونڈرز گروپ خواجہ خاوررشید نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کا 684 ارب روپے کی کثیر رقم تک پہنچ جانا نہایت تشویش ناک ہے، فاٹا، بلوچستان اور چند حکومتی اداروں میں شدید بجلی چوری کی جا رہی ہے، بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور 2013 سے ابتک سرکلر ڈیٹ میں تقریباُُ 184 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جس کا تمام بوجھ عوام برداشت کر رہی ہے، ایف بی آر کی جانب سے تا حال کاروباری افراد کے 200 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری نہیں کئے گئے مگر ہماری آواز بلند کرنے کے بعد حکومت نے رواں ماہ کے آخر تک 50 ارب روپے تک کہ ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن