مندا برقرار انڈیکس میں 57 پوائنٹس کی کمی 209 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گر گئیں
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج دوسرے روز بھی جاری مندی پر100 انڈیکس 57.76 پوائنٹس کمی پر 39400.19 کی نچلی سطح پر بند رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 44کروڑ روپے کی کمی رہی پاکستان الیکٹران ‘ پاک ریفائنری کے فروخت میں دبائو‘ غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلاء اورکئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں پرخریدوفروخت کرکے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 379 کمپنیوں تک رہا ۔ جس میں 155 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 209 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور15کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔