جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر کم تھائی سوپ کا تعلیمی تعاون کیلئے لاہور لیڈز یونیورسٹی کا دورہ
لاہور (پ ر) جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر کم تھائی سوپ کا کونسلر، ڈی ایچ ایم مسٹر کم چونگ کے ہمراہ لاہور لیڈز یونیورسٹی کا دورہ۔ سینئر انتظامی آفیسر اور ایڈوائزر لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر اشہد احمد نے استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں لاہور لیڈز یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنوبی کورین سفیر نے ہائر ایجوکیشن کیلئے لاہور لیڈز یونیورسٹی اور ڈی پی آر کے مابین تعلیمی سرگرمیوں کے تبادلے کے بارے میں مثبت تعاون کا اعادہ کیا۔