• news

الطاف حسین نے خود کو بھارتی ایجنٹ ثابت کردیا: عائشہ رانا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی آرگنائزر عائشہ رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کسی شخص کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے برطانوی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ رانا نے مزید کہاکہ الطاف حسین نے خود کو بھارتی ایجنٹ ثابت کردیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن