لارل بینک سکول سسٹم کا نہم میں شاندار رزلٹ
لاہور (پ ر) لاہور بورڈ کے زیراہتمام جماعت نہم کے امتحان میں لارل بینک سکول سسٹم کا نتیجہ شاندار رہا ہے۔ شالیمار بوائز برانچ کے سید دانیال صابر 491 نمبر لیکر اول جبکہ عبدالحنان رضا 489 نمبر لیکر دوئم رہے۔ شالیمار بوائز برانچ کے ہی عبدالرحمن محمد دین اور حافظ محمد سلیمان بیگ 487 نمبروں کے ساتھ سسٹم میں سوئم رہے۔ لڑکیوں میں شالیمار گرلز برانچ کی اریبہ فاطمہ 483 نمبروں کے ساتھ اول رہیں۔