جمہوریت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے: مخدوم احمد محمود
لاہور(خبر نگار)سابق گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم سید احمدمحمود نے کہا کہ وفاق کی نیت صاف نہ ہونے پر نیشنل ایکشن پلان ہی نہیں بلکہ داخلی اور خارجی پالیسیوں سمیت حکومت ہرشعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔حکمرانوں کے ناقص اقدامات اور منفی پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔ہم کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ کراچی میں میڈیا ہائوسز پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز پر حملے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھنائونی سازش ہے ۔