اسلام آباد اور بلوچستان کے درمیان بے اعتمادی کی وجوہات دور کی جائیں: لیاقت بلوچ
لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا میڈیا چینلز پر دہشت گرد حملے آزادی صحافت پر قدغن ہیں۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد سیاسی قیامت باہم دست و گریبان ہو گئی ہے۔ ملک دشمن قوتوں نے اپنا کھیل بڑی مہارت سے کھیل لیا۔ لیکن وفاقی‘ صوبائی اور عسکری ذمہ داران کی خاموشی حالات کو گھمبیر کر رہی ہیں۔ اسلام آباد اور بلوچستان کے درمیان بے اعتمادی کی وجوہات عملاً دو کی جائیں اور قابل بھروسہ طریقہ اختیار کیا جائے۔