• news

این اے 162: مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری زاہد اقبال اور تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد

چیچہ وطنی (نامہ نگار) ہائیکورٹ الیکشن اپیلٹ بنچ نے چیچہ وطنی کے حلقہ این ا ے162 ساہیوال iii کے 19ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دو امیدواروں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال اور تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے حسن نواز خاںکے کاغذات نامزدگی مستردکر دئیے۔ ہائیکورٹ ایپلٹ بنچ نے این اے 162نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال اور تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے حسن نوازخاں دونوں امیدواروںکو الیکشن میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیکر انہیں انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا ہے اور ریٹرننگ افسر کے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے کر مذکورہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن