• news

عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے بعد تعلیم کے فروغ کا بھی بیڑہ اٹھا لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے بعد تعلیم کے فروغ کا بھی بیڑہ اٹھا لیا۔کہتے ہیں جب تک تعلیمی نظام میں اصلاحات نہیں ہوں گی تب تک ترقی کی منازل طے نہیں کی جا سکتیں۔ نجی سکول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے سب کو آگے آنا ہو گا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم پاکستان میں باکسنگ کیلئے ایک امید کی کرن ہیںاگر وہ چاہیں تو وہ ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن