• news

ایم کیو ایم پنجاب آفس کو تالے لگ گئے، پولیس کی بھاری نفری ہٹا لی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے گنجان آباد علاقے مسلم ٹائون میں قائم پنجاب آفس کو تالے پڑ گئے۔ ایم کیو ایم پنجاب آفس کے کیئر ٹیکر اور میڈیا انچارج محمد خرم آفس کو تالے لگا کر جاتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیتے گئے جس کے بعد ایس پی کی ہدایت پر پنجاب آفس کے باہر سے پولیس کی نفری ہٹا لی گئی ہے البتہ دو پولیس والے متواتر دفتر کے باہر ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے محمد خرم کا ٹیلی فون خاموش ہو گیا ہے اور وہاں سے جواب نہیں آ رہا۔
ایم کیو ایم پنجاب آفس

ای پیپر-دی نیشن