• news

لارڈ نذیر نے الطاف کی تقریر پر سکاٹ لینڈ یارڈ کو خط لکھ دیا

لندن (صباح نیوز) لارڈ نذیر نے قائد ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کے لئے سکاٹ لینڈ یارڈ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان میں بے امنی پھیلارہا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیو ایم کی تقریر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو خط لکھ دیا ہے، سکاٹ لینڈ یارڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری قائد ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو اکسانے کیلئے برطانوی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔ خط کے متن کے مطابق اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں کے بعد مسلح کارکنوں نے میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم میں مسلح ونگز ہیں، نفرت انگیز تقریر ایسے وقت کی گئی جب پاکستان میں فورسز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ عمران فاروق قتل کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کی ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میں پاکستانی کمیونٹی نے مظاہرہ کیا، جس میں لارڈ نذیر نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن