• news

فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا‘ طالبات پھر سے بازی لے گئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1کے کا نتائج کا اعلان کردیا، طالبات پھر سے بازی لے گئیں،54940 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 32706کامیاب ہوئے تناسب 59.53 فیصد رہی، جس میں 2491پرائیویٹ سٹوڈنٹس نے شرکت کی جس میں سے 488پرائیویٹ سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے بتایا کہ ایسے امیدوار جنہوں نے اپنے داخلہ فارم پر فون نمبر درج کیا تھا انہیں بذریعہ ایس ایم ایس یا فون کال کرکے نتائج سے آگاہ کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن