• news

گوگل کے نمائندے پاکستانی یونیورسٹیوں میں ویب ڈیزائنرز اور بلاگرز کی حوصلہ افزائی کرینگے

اسلام آباد (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے نمائندے ڈیزائننگ اور ویب ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے پہلی بار پاکستانی یونیورسٹیز کا دورہ کر رہی ہے۔ اپنے 11 روزہ دورہ کے دوران گوگل کے نمائندے پاکستان کی 9 یونیورسٹیوں میں جائیں گے۔ گوگل نے پاکستان آنے کیلئے اپنا جو شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق وہ 30 اگست کو انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے اپنا دورہ شروع کریں گے اور یہ عمل 9 ستمبر کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دورے پر ختم ہوگا۔ اس دوران یہ ٹیم کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، ٹوپی ضلع صوابی میں واقع غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور میں لمز اور یو ای ٹی کے علاوہ یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا دورہ کریگی۔ گوگل کے نمائندوں کے دورہ پاکستان کا مقصد چھوٹے ڈویلپرز، ڈیزائنرز اور بلاگرز کے کام کی حوصلہ افزائی کے علاوہ انہیں ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے پیسہ کمانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر گوگل کی نئی منصوعات گوگل ایڈ سینس اور گوگل ایڈ موب کو بھی متعارف کروایا جائیگا۔ گوگل کا یہ ایونٹ ویب ڈیزائینگ اور ایپ ڈویلمپنٹ میں اپنا کیریئر شروع کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن