پاکستان کا سری لنکن کاشتکاروں کو ٹریکٹروں کا تحفہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان نے سری لنکا کے مشرقی صوبہ میں زرعی شعبہ کی بحالی کے لئے ایک ملین ڈالر مالیت کے ٹریکٹر کسانوں کی نمائندہ تنظیم پالویا دیودائی کو تحفہ کے طور پر دیئے ہیں۔ پاکستانی ٹریکٹروں کا یہ تحفہ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشن کی طرف سے کسانوں کی تنظیم کے حوالے کیا گیا جس میں سری لنکا کے مشرقی صوبہ کے وزیراعلیٰ مہمان خصوصی تھے۔ پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین نے ٹریکٹر کسانوں کی تنظیم کے حوالے کئے۔