لاہور ائیرپورٹ: جعلی پاسپورٹ پر سپین جانے والا گرفتار
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ پر جعلی برطانوی پاسپورٹ پر بارسلونا (سپین) جانیوالے مسافر سعید احمد قریشی کو ایف آئی اے انسپکٹر رئیس احمد باجوہ نے آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رورز قطر ائرویز کی پرواز کیو آر 629 کے مسافر سعید احمد قریشی پر شک گزرنے پر انسپکٹر رئیس احمد خان اور سب انسپکٹر رضوان نعیم نے اس کے کاغذات چیک کئے تو ملزم کا برطانوی پاسپورٹ جعلی نکلا جس پر ملزم کو اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پاسپورٹ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا۔