• news

ایل این جی کی درآمد کیلئے دوسرے ٹرمینل کے قیام کا منصوبہ خوش آئند ہے:اعجازبٹ ،خواجہ خاورودیگر

لاہور (کامرس رپورٹر) فائونڈرز گروپ لاہور چیمبر آف کامرس کے چیئرمین اعجاز بٹ، سابقہ صدور ایل سی سی آئی فاروق افتخار، شاہد حسن شیخ، شیخ آصف اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر فائونڈرز گروپ خواجہ خاوررشید نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایل این جی درآمد کرنے کیلئے دوسرے ٹرمینل کے قیام کا منصوبہ نہایت خوش آئند ہے، دوسرے ٹرمینل کے عمل میں آنے سے نہ صرف توانائی بحران مزید قابو میں آجائے گا بلکہ گیس کے موجودہ خسارے میں بھی 30 فیصد تک کمی آئے گی اور 3600 میگاواٹ کے نئے بجلی گھروں کو بھی ایل این جی ایندھن کے طور پر سپلائی کی جائے گی جسکا زیادہ فائدہ پاکستانی انڈسٹری کوہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن