غذائیت کے بارے میں آگاہی کیلئے پنجاب حکومت گرلز پرائمری سکولوں میں مرغیاں پالنا سکھائے گی
اسلام آباد (اے ایف پی) پنجاب کے ایک ہزار سے زائد گرلز پرائمری سکولوں میں طالبات کو خانہ داری اور باورچی خانے سے متعلق آگاہی دینے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر سکول میں ایک پنجرہ، چارمرغیاں اور ایک مرغا فراہم کیا جائیگا۔ حکومت پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک کی سربراہ نسیم صادق نے اے ایف پی کو بتایا کہ آئندہ ماہ سے پروگرام کا مقصد پولٹری کو فروغ دینا ہے۔