• news

محکمہ ایکسائز بھی بجلی چور نکلا، لیسکو عملہ کی ملی بھگت سے براہ راست کنکشن لگا رکھا تھا

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں محکمہ ایکسائز بھی بجلی چور نکلا ،محکمہ ایکسائز کی عمارت فرید کورٹ ہائوس میں رجسٹریشن برانچ میں لیسکو کے عملہ کی ملی بھگت سے مین تاروں سے براہ راست کنکشن لے کر بجلی چوری کی جارہی تھی ۔ محکمہ ایکسائز کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال برانچ کا کنکشن میٹر جل گیا تھا جس پرمتعلقہ سب ڈویژن کے اہلکاروںنے از خود ہی مین تاروں سے براہ راست کنکشن دیدیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن