• news

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ، چاروں صوبوں اور متعلقہ وزارتوں واداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مالی سال 2016کے دوران مہنگائی کی شرح 47سال کی کم ترین سطح پر ہے،53اشیائے ضروریہ میں سے 50فیصد اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا خشک دودھ اور آلوکی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار ،فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ مسابقتی کمیشن کوچھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کا جائزہ لے کرآئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد، نئی دہلی اور ڈھاکہ میں 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں 9اشیاء پاکستان میں سستی، 9کی قیمتیں دوسرے نمبر پر اور پانچ اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن