• news

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام ہنرمند خواتین میں ٹول کٹس اور اسناد تقسیم کرنے کی تقریب

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئرپنجاب کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن میں قائم خواتین کو ہنرسکھانے کے دارے قصر بہبود میں نیوٹیک کے زیر اہتمام ہنر مند خواتین میں ٹو ل کٹس اورتقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصو صی سیکر ٹری سوشل ویلفیئرپنجاب ہارون رفیق اور گیسٹ آف آنر ڈائریکٹر جنرل وحید اختر انصاری نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا 50%سے زیادہ حصہ ہیں اور اِ ن کو ہنر مند اور مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہو کر وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور باعزت زندگی گزار سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن